آرایم منجوناتھ گوڈا کے گھروں پر ای ڈی کے چھاپے

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ڈی سی سی بینک کے صدر اورکے پی سی سی کوآپریٹو ڈویژن کے ریاستی کوآرڈینیٹر آر ایم منجوناتھ گوڑا کے گھر شیموگہ میں اور تیرتھ ہلی کے کاراکوچی اور کالو کوپا گاؤں میں موجود املاک پر ای ڈی کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا ہے، 5 سے زائد گاڑیوں میں سوار 15 سے زائد اہلکاروں نے اس کارروائی کو انجام دیاہے۔شیموگہ کے شراوتی نگر اور تیرتھ ہلی میں موجود آر ایم منجوناتھ گوڈاکی املاک پر ای ڈی کے اہلکار چھاپے مار رہے ہیں اور دستاویزات کی جانچ کر رہے ہیں۔ بتایاجارہاہے کہ ڈی سی سی بینک کے جعلی سونے کے گھوٹالے کی تحقیقات کے سلسلے میں چند ماہ قبل ای ڈی نے ڈی سی سی بینک سے اس سلسلے میں معلومات طلب کی تھیں،جس کے تحت اب تحقیقات شروع کر دی ہے۔کانگریس لیڈر اور ڈی سی سی بینک کے چیئرمین آر ایم منجوناتھ گوڈے کے شراوتی نگر میں واقع گھر پر ای ڈی حکام نے چھاپہ مارا۔گھر کے تین کمروں میں سے دو کو تالے لگائے گئے ہیں،جبکہ گھر میں منجوناتھ گوڈاموجودنہیں تھے اُنہیں لانے کیلئے ای ڈی کے اہلکار تیرتھ ہلی روانہ ہوئے ہیں۔