شیموگہ: کوویڈ کی وجہ سے ریاست میں دسمبر تک ضلع پنچایت اورتعلقہ پنچایت کے انتخابات کا انعقاد نہ کرنے کیلئے فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع پنچایت راج وزیر کے ایس ایشورپا نے دی ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ 21 جون کی شام 4 بجے ریاستی کابینہ کی نشست کا انعقاد کیا جائےگا جس میں کئی اہم فیصلے لئے جائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں قیادت کے تعلق سے جو اختلافات تھے اسے حل کرلیا گیا ہے۔ بی جے پی ایک خاندان کی طرح اور ہر سیاسی پارٹی میں معمولی اختلافات پائے جاتے ہیں ، ہماری پارٹی بھی قومی سطح کی پارٹی ہے اس میں بھی اختلافات ہونا یقینی بات ہے۔
