دسہرے میں ہر گھر میں ہوگی تلوارکی پوجا:بجرنگ دل کااعلان

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔راگی گڈے میں ہونےوالے واقعے کاجائزہ لینے کیلئے وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے لیڈروں نے علاقے کا دورہ کیا،اس دوران ہند وتنظیم کے لیڈر ارون پوتّیلا نے اعلان کیاہے کہ دسہرے کے موقع پر آیودھ پوجا(اوزاروں کی پوجا)کے دوران ہر گھرمیں تلواروں کی پوجا کی جائیگی،تاکہ یہ تلواریں آنےوالے دنوں میں کام کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ہندو سماج کے ساتھ ہیں،حکومت مسلمانوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے کام کررہی ہے،روہن نامی نوجوان کے گھرپر گھس کر حملہ کیاگیاہے،اس کے علاوہ ایک ٹیچرکو اس کےہی طلباء نے پیٹاہے،یہ تمام حرکتیں شرمناک ہیں،ایسے میں ہندو سماج کے لوگ اپنے تحفظ کیلئے خود تیاری کرینگے،اگر حکومت تلوارپکڑکر میلاد کا جلوس نکالنے کا موقع دے رہی ہے تو ہم بھی ہتھیارپکڑکرمیدان میں اُترینگے،حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طورپر ان معاملات پر سخت کارروائی کرے، ورنہ آنے والے دنوں میں اس کے سنگین نتائج سامنے آئینگے ۔ہمیں پولیس پر پورا بھروسہ ہے،حکومت پولیس کو کام کرنے کیلئے آزادنہیں چھوڑرہی ہے ، پولیس کے کام میں مداخلت کی جارہی ہے،اس وجہ سے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پولیس کو اپنا کام کرنے دے۔