ہاویری:۔ریاستی کراٹا کے عہد داران کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے 6 اگسٹ2023 کو الامین کالج بنگلورو میں صوبائی کراٹا کے سابقہ صدرشیخ فیاض الدین کی قیادت میں صوبائی کراٹا کی مجلسِ عامہ طلب کی گی تھی۔جس میں صدر کے انتخاب کیلئے چار اراکین نے الیکشن میں حصہ لیا۔ الیکشن میں دھارواڑ ضلع ہبلی کے معین الدین شرہٹی صدر منتخب ہوئے۔ اس موقع پر مجلسِ عامہ کے تمام اراکین نے شیخ فیاض الدین کو اختیار دیا کہ وہ خود اپنے طورپر بقیہ عہدیداران کو منتخب کرکے ایک فعال اور مکمل کمیٹی کا اعلان کا کریں اور انہیں یقین دلایا گیا تھا کے شیخ فیاض الدین کی تشکیل شدہ کمیٹی ساری ریاست کو قبول ہوگی جس کے تحت موصوف نے شکشر سدن بنگلور میں انعقاد اجلاس میں مکمل صوبائی کمیٹی کا مکمل اعلان کیا اس اعتبار سے ہبلی کے ضلع دھارواڑ سے ریاستی صدر معین الدین شرہٹی کو صدر ، بیدر سے مرزا انصار بیگ، بنگلورو نارتھ سے ضمیر احمد ، بنگلورو ساؤتھ سے محمودہ بیگم ، گلبرگہ سے گلاب شاہ ، کولار سے یونس خان نائب صدر، جنرل سکریٹری عزیز اللہ خان بنگلورو ساؤتھ سے ، چتردرگ کے خازن سید ہارون رشید ، جوائنٹ سیکریٹری ہاویری سے محمد فاروق اکی ، بشیر احمد بلاری ہبلی سے ، شاہین تاج میسور سے ، نوراللہ ملکالمورو سے ، نظام الدین قادری ہاسن سے، آرگنائزنگ سکریٹری شگائوں سے ہدایت اللہ رٹی ہلی ، محمد ناصرالدین ٹمکور سے، کے ، اے کلائی گار کندگول سے ، ہری ہر سے کلچرل سکریٹری پی مشتاق احمد قاضی ، اور سید نورالدین انفارمیشن سکریٹری بنگلورو نارتھ سے اس طرح مکمل صوبائی کمیٹی کا اعلان شیخ فیاض الدین نے کیا۔نظامت کی کاروائی ہدایت رٹی ہلی نے انجام دی، تمام کا استقبال محمد فاروق اکی نے ادا کیا، پی مشتاق احمد قاضی نے شکریہ ادا کیا ۔
