بہونے کیاساس کا قتل ،وجہ بتائی ہارٹ ایٹک

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔یہاں کے بیاڈرہلی پولیس تھانے کے حدودمیں ایک خاتون کے قتل کی گُتی پولیس نے سلجھائی ہے،جس کے تحت خاتون کی قاتل کے طورپر اس کی بہوکو پولیس نے گرفتارکیاہے۔ملزمہ رشمی سمیت تین لوگوں کو گرفتارکیاہے۔انہوں نے5/اکتوبر لکمّا(52) کو قتل کیاتھا،اس تعلق سے لکمّاکے بیٹے منجوناتھ نے پولیس میں معاملہ درج کروایاتھا،اس سلسلے میں بنگلورو پولیس کمشنر بی دیانندنے بتایاکہ لکمّانامی خاتون کا قتل کرنے کے بعد اس کی بہو رشمی نے بتایاتھاکہ لکمّا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہلاک ہوئی ہیں،لیکن لکمّاکے بیٹے منجوناتھ نےاس تعلق سے پولیس میں معاملہ درج کروایاتھا۔شکایت کی بنیادپر رشمی نے اپنے عاشق اور اس کے دوست کے ساتھ مل کرقتل کی واردات انجام دی تھی۔ لکمّا کا بیٹا منجوناتھ سافٹ وئیرکمپنی میں ملازم ہے،دس سال قبل وہ رشمی سے شادی کیاتھا۔رشمی کو اُسی عمارت میں موجود اکشے نامی نوجوان سے عشق ہوااور ان کے تعلقات کے درمیان لکمّا روکاٹ بن رہی تھیں،اس وجہ سے رشمی نے ساس لکمّا کا قتل کرنے کافیصلہ کیااور اکشے کے ساتھ مل کراس واردات کو انجام دیا،رشمی نے اپنی ساس کو راگی کے حلوے میں نیندکی گولیاں ملاکر دی،جس کی وجہ سے وہ گہری نیندمیں سوگئی تھیں،اس کے بعد اکشے اور پروشوتُم نے مل کررشمی کی ساس کا گلہ دبا کر قتل کیاتھا۔