
ہاویری:۔ شہر کے شیںوا شکتی پیالیس میں منعقدہ ریاستی سرکاری ملازمین تنظیم ضلع شاخ ہاویری کی جانب سے23-2022 سال میں پی یو سی اور ایس ایس ایل سی میں 90 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے سرکاری ملازمین کے ہونہار پچوں کے تہنیتی پروگرام میں افتتاح کرتے ہوئے مقامی رکن اسمبلی و ڈپٹی اسپیکر سری رودرپا لمانی نے طلباء سے کہا کہ ہر ایک میں صلاحیت موجود رہتی ہے آج جدید دور میں مقابلے ضروری ہےاس کے درمیان سماجی زمہ داری کے ساتھ سمجھدار ساتھ جائیں تو یقیناً کامیابی ہوگی سرکاری ملازمین کے صدر سی ایس شڈاکشری نے کہا پڑھنےکے مشغلہ سے اعلیٰ سطح پر زندگی سنوارتی ہے طلباءکھیل کود کے ساتھ پڑھائی کے طرف زیادہ توجہ دیں۔ ہاویری ڈپٹی کمشنر رگھو نندن نے بتایا کے تعلیم ہی اہم وعظیم نعمت ہے زندگی میں حاصل کردہ جائیداد و دولت دوسروں کے حوالےجاسکتی ہے لیکن ہمیں حاصل کردہ تعلیم دوسروں کے حوالے نہیں جاسکتی زندگی میں ایک مقصد اپنا کر کامیابی حاصل کریں اس دوران 100 زیادہ ہونہار طلباء کو ضلعی سطح پر تہنیت پیش کی گئی ان میں ارباز ناسور، محمد ذیشان، تنزل احمد حسینی، عاقیب عمران ملاں وغیرہ طلباء شامل ہیں۔ اس موقع پر ضلع پنچایت کے سی ای او اکشے سری دھر ، ضلع ملازمین کے صدر امروت گوڈا پاٹیل، سکریٹری مولاعلی ینی، ضلع کراٹا کے صدر ریاض احمد کندگول، صوبائی کراٹا کے جوائنٹ سکریٹری محمد فاروق اکی ، آرگنائزنگ سکریٹری ہدایت اللہ رٹی ہلی، ضلع سکریٹری یاسین ہرگول، تعلقہ صدر سید مشتاق حسینی اردو تعلیمی رابطہ کار سکندر ملا ، عبدالقادر کڑیمنی، اردو سی آرپی اسماعیل تڑکنکنہلی، کسپاٹا کے صدر و اراکین والدین وغیرہ حاضر تھے۔
