بنگلورو:۔عادل شاہی دورمیں بیجاپورکانام رکھے جانے کے بعدسابقہ حکومتوں نے اس ضلع کا نام تبدیل کرتے ہوئے اس کا نام وجیے پوررکھاتھا،اب اسی ضلع کو بسویشورکانام رکھنے کیلئے مطالبہ زورپکڑتا جارہاہے۔12ویں صدی عیسوی کے معروف اصلاح پسند بسویشورکی جائے پیدائش اسی ضلع میں ہوئی ہے،اس وجہ سے اس ضلع کانام وجیے پورسے بدل کر بسویشوررکھنے کا مطالبہ کیاجارہاہے۔اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے مختلف تنظیموں،عوامی نمائندوں اور عوام سے مشورہ طلب کیاہے اور تحریری طورپر مشورے حاصل کرنے کیلئے15 دنوں کا وقت دیاہے۔اس سلسلے میں حمایت اور مخالفت جاری ہے،بعض لوگوں کا کہناہے کہ بسویشورنام کو نئے سرے سے رکھنے پر یہاں کے ترقیاتی کاموں پر اثرضرورہوگا،اس کے علاوہ وجیے پورکی جو شناخت رہی ہے اُس پر بھی اثرہوگا۔جبکہ حمایت کرنےوالوں کا کہناہے کہ بسویشور اس علاقے کی معروف شخصیت ہیں،ان کی خدمات کے عوض اس علاقے کو بسویشوررکھنا بہتر ہوگا ۔سال2014 میں بیجاپورکا نام بدل کر وجیے پورر کھا گیا تھا ، اب دوبارہ نام تبدیل کرنے کا سلسلہ یہاں کے ترقیاتی کاموں کو متاثرکرسکتاہے۔
