کرناٹکا حج بھون میں لگی آگ:کوئی جانی نقصان نہیں

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹکا حج بھون میں آج شام شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سےآگ لگنے کا حادثہ پیش آیاہے،اس حادثے میں کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہواہے۔ہفتے کی شام کو حج بھون کے آڈیٹوریم میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے پوری عمارت میں دھواں پھیل گیا۔ابتدائی مرحلے میں حج بھون کے ملازمین نے آگ بجھانے کی کوشش کی،اس کے بعد فائر برگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں کامیاب ہوئے۔حادثے میں کس پیمانے پرمالی نقصان ہواہے اس کااندازہ لگانا باقی ہے ۔ ریاستی وزیر برائے حج رحیم خان نے بتایاکہ آگ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سےلگی ہے،اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جائیگی،کسی بھی طرح جانی نقصان اس حادثے میں نہیں ہواہے،یہاں کے ملازمین نے فوری طورپر جو کارروائی کی ہے،اس کی وجہ سےآگ پر قابو پایاگیاہے۔