اقلیتوں کو عہدوں پر اولین ترجیح دی جائے:این رمیش

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ریاست میں کانگریس پارٹی کو اقتدارمیں لانے میں اقلیتوں کا کردار اہم رہاہے،اس میں مسلمانوں نے اہم رول اد ا کیا ،اس وجہ سے ریاستی حکومت مختلف عہدوں کو دیتے وقت مسلمانوں کو ترجیح دے۔اس بات کا مطالبہ سابق سبوڈا صدر اور شیموگہ ضلع کانگریس پبلیسٹی کمیٹی کے صدر این رمیش نے کیاہے۔انہوں نے اس بات کا مطالبہ ضلع کانگریس آفیس میں ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات بھیرتی سُریش کی آمدکے دوران منعقدہ تقریب کے دوران کیاہے۔انہوں نے ریاستی وزیربھیرتی سُریش اور مدھو بنگارپا کی گلپوشی کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شیموگہ میں مسلمانوں نے کسی بھی طرح کی توقع نہ کرتے ہوئے نہ ہی ایم ایل اے کی ٹکٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو متحد ہوکر ووٹ دیاہے،70 ہزار مسلمانوں نے کانگریس پارٹی کے امیدوارکو ووٹ دیا ہے ،  آنےوالے پارلیمانی انتخابات سے قبل مسلمانوں کو معقول عہدوں سے نوازاجائے،بورڈ وکارپوریشن کے عہدوں پر اقلیتوں کو موقع دیا جائے ،سبوڈا جیسے عہدوں کو مسلمانوں کو دیکر ان کے ساتھ سماجی اور سیاسی انصاف کیاجائے،ساتھ ہی ساتھ غریبوں کو معقول داموں میں سائٹ دئیے جائیں۔اس موقع پر ڈی سی سی صدر ایچ ایس سندریش،سائوتھ بلاک کانگریس صدر کلیم پاشاہ سمیت دیگر کانگریسی موجودتھے۔