روزگار میلہ سے استفادہ حاصل کریں:محیب اُللہ

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے 8/ نومبر کو منعقدہ روزگارمیلے سے استفادہ کرنے کیلئے کانگریس لیڈرمحمد محیب اُللہ نے گذارش کی ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں اخباری بیان دیتے ہوئے بتایاہے کہ 8 نومبر کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہر کے سائنس فیلڈمیں روزگارمیلہ منعقد کیا گیا ہے،جس میں 30 سے زائد مختلف کمپنیاں شرکت کرنےوالی ہیں،اس روزگارمیلے میں معقول مواقع ہیں، ایس ایس ایل سی لیکر تمام ڈگری ہولڈرس کیلئے یہاں روزگار ملنے کے امکانات ہیں،اس لئے نوجوان طبقہ زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کرتے ہوئے فائدہ حاصل کریں۔