یشسوینی کارڈ بنانے کا سنہرا موقع

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ہمدرد کوآپریٹیو سوسایٹی کے شیئر ہولڈرس کو اس بات کی اطلاع دی جاتی ہے کہ کرناٹکا حکومت کی جانب سے مفت علاج کیلئے جاری کئے جانےوالے یشسوینی کارڈ کوحاصل کرنے کیلئے سنہرا مو قع ہے۔اس موقع سے شیئرہولڈرس استفادہ کریں۔اس بات کی اطلاع ہمدرد کوآپریٹیو سوسائٹی کے صدر آفتاب پرویز اور نائب صدر سید غفور چھوٹونے دی ہے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں اخباری بیان دیتے ہوئے کہاکہ31 دسمبر2022 تک کوآپریٹیو سوسائٹی کے شیئر ہولڈرس یشسوینی اسکیم سے استفادہ کرنے کیلئے اپنا نام رجسٹر کراوئیں ، مزید تفصیلات اور عرضی حاصل کرنے کیلئے بینک سے براہ راست رجوع کریں۔