
وجئے نگر:آندھرا پردیش کے وجئے نگرمیں ہونے والے ریل حادثے میں 8 افراد کی جان چلی گئی ہے جبکہ درجنوں مسافر زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ یہ حادثہ دو ریل گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے بعد پیش آیاہے جس کے بعد ایک ریل گاڑی پٹریوں پر سے اترگئی۔ وشاکھا پٹنم- پلاسا ایکسپریس ریل اور وشاکھا پٹنم رائے گڑھ پاسنجر ریل کے درمیان یہ حادثہ اتوار کی دیر رات کوپیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے۔ موقع پر راحت و بچاؤ کی ٹیمیں پہنچی ہیں۔
