کانگریس کی سرد جنگ جلد گرم ہونےوالی ہے:وجیندرا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شکارپور:۔کانگریس پارٹی میں اس کے لیڈران آپسی رنجش کا شکارہوچکے ہیں،ان کی یہ سرد جنگ بہت جلد گرم ہونےوالی ہے۔یہ پیشن گوئی شکاری پور اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی بی وائی وجیندرانے کیاہے۔ہم نے پانڈئو اور کائوراوا کی کہانی سُن کر رکھی ہے،اب یہ منظر کانگریس میں ہی دیکھنے کو مل رہاہے،عنقریب عوام کانگریس پارٹی کی مخالفت میں کھڑی ہوجائیگی۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس لیڈروں کی آپسی رنجش کا فائدہ آنےوالے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو ہوگااور نریندرمودی دوبارہ ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔ودھان سبھا انتخابات میں بھلے ہی بی جے پی کو نقصان پہنچاہے،لیکن پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کامیابی ضروری حاصل کریگی۔