شیموگہ: بھوجن کرانتی مورچہ مسلم ڈیولپمنٹ فارم شیموگہ کے کنوینیر محمد وثیق نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاہےکہ کرناٹک کے مسلمان اور علماء حضرات حکومت میں حصے داری دلانے کے لیے آواز اٹھائیں اور صحیح لیڈروں کا منتخب کر کے حکومت میں حصے داری دلانے کی بات کریں۔ مسلمانوں کی اتحاد سے ہی مسلمانوں کی ووٹ کی بنیاد پر حکومت بنی ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ صحیح لیڈروں کو منتخب کر کے اپنی طرف سے جو حکومت میں پوسٹ ہیں گورنمنٹ کے مختلف محکموں اور اداروں میں چیئرمین ،ممبر یا جو بھی منسٹر پوسٹ ہیں ان میں حصہ داری دلانے کا کام کریں اور صحیح لوگوں کو منتخب کریں نہ کہ قوم کو لوٹنے والوں کو نہ قوم کو دھوکہ دینے والوں کو منتخب کریں ۔ ایسے لوگوں کو باز رکھ کر صحیح لوگوں کا منتخب کریں اور ان کو ان کی سفارش کریں۔ ریاست میں مسلمانوں کی قیادت کا جو فقدان ہے اس فقدان کو دور کریں۔
