داونگیرے:۔شہر کے شامنور روڈ پر واقع یم بی اے کالیج آدیٹوریم میں منعقد داونگیرے پارلیمانی الیکشن کے لئے جائزہ اجلاس کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر جنگلات ایشور کھنڈرے نے کہا کہ پارٹی کارکن لیڈران اتحاد کا مظاہرہ کرین گے تو کامیابی مشکل نہیں،کانگریس کارکن و لیڈران کسی صورت غفلت کا شکار نا ہوں پھر سے بی جے پی کامیاب ہونے نا پائے یہ ذمہ داری سب کی ہے،سدارامیا ریاست کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ریاست میں بہترین طور ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں ،پانچ گیارنٹی اسکیموں سے لوگوں آسانی فراہم کی گئی ہے،اِن اسکیموں کو لوگوں تک پہنچانے کے بعد لوگوں میں کانگریس پارٹی کی تائید کی گذارش کے ساتھ اس مرتبہ کرناٹکا میں بی جے پی کسی بھی صورت میں کامیاب نا ہوں سب اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کام کریں تو یہ نا ممکن نہیں ہے ۔ بزرگ کانگریس لیڈر داکٹر شامنو ر شیوشنکرپا نے کہا کہ اس سے پہلے پچھلے عام اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی بے مثال کامیابی حاصل کی ہےریاست میں 136 اراکین اسمبلی کی کامیابی کے ساتھ ایک مثال قائم کی گئی ہے،اسی طرح پارلیمانی انتخابات میں بھی پارٹی کی کامیابی کے ساتھ ایک اور مثال قائم کرنا ہوگا،اسمبلی انتخابات میں کارکنوں جس طرح محنت کی اُسی طرح اس مرتبہ پارلیمانی انتخابات میں ضروری ہے،مزید ڈاکٹر شامنور شیو شنکرپا نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی اسکیموں کو لوگوں تک پہنچانا اور پارٹی اعلیٰ قیادت کسی کو بھی اُمیدوار بنائے پارٹی کی کامیابی کیلئے کام کرنا ہوگا،علاوہ شامنور شیوشنکرپا نے کہا کہ بہو پربھا ملیکارجن کے تعلق سے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں داونگیرے سے اُمیدواری کے بہت سارے دعویدار ہیں مگر ڈاکٹر پربھا ملیکارجن سماجی خدمت کے ذریعہ لوگوں سے قریب ہورہی ہیں پچھلے عام اسمبلی انتخابات میں داونگیرے شمال اور جنوب اسمبلی حلقوں میں متحرک طور پر پارٹی کی کامیابی کے لئے کام کیاگھر گھر پہنچ کر پارٹی کی کامیابی کے لئے مناسب و ضروری انداز میں کام کیا ،لہذاء پربھا ملیکارجن کا نام سر فہرست ہے ، داونگیرے پارلیمانی حلقہ سے بہت سارے اُمیدواروں میں ونئے کمار پارٹی ٹکٹ ملنے کی اُمید لگائے ہوئے ہیں پارٹی جس کسی کو بھی اُمیدوار بنائے کامیابی کیلئے کام کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔اس درمیان ہائی ولٹیج اجلاس میں کانگریس پارٹی سے اُمیدواری کے دعویدار جی بی ونئےکمار کے چاہنے والوں نے ہاتھوں میں پوسٹر تھامے جی بی ونئے کمار کو پارٹی ٹکٹ کا مطالبہ کرتے نعرے بازی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ پچھلے چھ مرتبہ داونگیرے پارلیمانی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو شکست کا سامنا ہوا ہے،2024ء کو ہونے والے پارلیمانی الیکشن میں اُمیدوار بنایا جائے اس طرح نوجوانوں کو موقع فراہم ہوگا،اور اس مرتبہ ونئے کمار کانگریس پارٹی سے یقینی طور کامیاب ہونگے۔ پارلیمانی حدود میں آنے والے ڈی سی سی صدور ، اراکین اسمبلی،سابق اراکین پارلیمان ،سابق اراکین اسمبلی،شکست خوردہ اسمبلی اُمیدوار،کے پی سی سی ذمہ دار ،کے پی سی سی اراکین ، بلاک کانگریس صدور ،فرنٹ لائین یونٹ ،سیل ،ڈیوژن ،کے ضلع صدر ،ضلع پنچایت سابق صدور ،نائب صدور ، کی رائے کو ایشور کھنڈرے نے ایکجا کیا ،جائزہ اجلاس میں ملت تعلیمی ادارہ جات کے بانی و سکریٹری سینئرکانگریس لیڈر سید سیف اُللہ ، رُکنِ اسمبلی بی دیویندرپا ،ہرپنہلی رُکنِ اسمبلی لتا ملیکارجن ،کانگریس ضلع صدر ہیچ بی منجپا،سابق رُکنِ اسمبلی ہری ہر بی رامپا،کانگریس لیڈر مدے گوڈرو گریش ،دنیش کے شٹی ،ایوب پہلوان وغیرہ شریک رہے۔
