بنگلورو:۔ایک طرف انڈیا ٹیم کی کامیابی پر ملک بھرکی عوام ٹیم انڈیاکے اسٹار کھلاڑیوں کو مبارکباد دے رہے ہیں،خصوصاً محمد سمیع کی زبردست بولنگ کیلئے انہیں میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیاجارہاہے اور وہ مین آف دی میچ بھی قرار دئیے گئے ہیں۔ایسے میں مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے اپنے ٹوئٹرکے ذریعے سے ٹیم انڈیاکے کھلاڑیوں کو مبارکباددی ہے،مگر مرکزی وزیر پرہلاد جوشی جو تعصب کی آگ جھلس رہے ہیں،انہوں نےوارٹ کوہلی اور شریاز کو مبارکباد دی ہے،لیکن محمد سمیع کو مبارکباد دینے سے گریزکیاہے۔ان کی اس حرکت پر سوشیل میڈیامیں شدید سرزنش کی جارہی ہے،ان پر سوال اٹھایاجارہاہے کہ کرکٹ میں ایسا رویہ کیوں اختیارکیاجارہاہے۔بعض لوگوں کا کہناہے کہ پرہلادجوشی کون ہیں یہ صرف کرناٹکاکے لوگ جانتے ہیں،لیکن محمد سمیع کی پہچان صرف ملک بھرمیں نہیں بلکہ دنیابھرمیں ہے۔ایک اور صارف نے لکھاہے کہ ایک مسلمان کی زبردست کامیابی اور مظاہرے کی وجہ سے پرہلادجوشی کو حسدہونے لگی ہے اور اندرہی اندرسے جل کرراکھ ہورہے ہیں۔
