دوانگیرے:۔ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے چلائی گئی نفرت ہٹاؤ دیش بچاو مہم کا اختتامی اجلاس رکھا گیا تھا جس تمام ضلع کے سیاسی لیڈران اور مذہبی زمیدران موجود تھے اور سبھی نے نفرات ہٹاؤ دیش بچاو مہم کے تعلق سے اپنے اپنے تصورات پیش کیے مُلک کے حالات پر فکر ظاہر اور مُلک میں امن و سلامتی قائم کرنے پر زوردیااور ویلفیئر پارٹی آف انڈیا ضلع نائبِ صدر شہباز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا مُلک کے حالات کو مدِنظر رکھ کر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی اس مہم نفرت ہٹاؤ دیش بچاو کی کوششیں 10 دن تک مسلسل ضلع کے اور تعلقہ میں چلتے رہے اور اس مہم کے تعلق سے سبھی سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور مذہبی زمیدراؤں سے اپیل کی ہے سبھی اس مقصد کو کامیاب کرنے میں بھر پور تعاون کریں اور مک میں نفرت پسند اور فرقہ پرست سیاسی لیڈروں کو سبق سکھائیں اور مُلک میں مذہب کے ماننے والوں کے درمیان پیار و محبت اور بھائی چارگی قائم کرنے کی کوشش کریں اور مُلک میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں اور مُلک کی ترقی ساتھ دیں ۔ اس اجلاس میںاعجاز بیگ ریٹائرڈ تحصیلدار اور محبوب علی ضلع امیر مقامی جماعت اسلامی ہند اور کرے بلیچی یونٹ کے جنرل سکریٹری محمّد اسلم پرویز اور نائب صدر حبیب اللہ خان اور جانب فاضل ساب چنگیری جمعہ مسجد صدر اور قدوس، جے ڈی یس لیڈر چنگیری اور محمّد عادل اور تمام ممبران موجود تھے ۔
