اسکولی بچوں کو ملے گاراگی مالٹ:مدھو بنگارپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔دسمبر سے تمام سرکاری اسکولوں و امدادی اسکولوں کے بچوں کو دودھ کے علاوہ راگی مالٹ بھی دیاجائیگا۔ا س بات کی اطلاع وزیر تعلیم مدھوبنگارپانے دی ہے۔انہوں نےنامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو تجرباتی طورپر آغازکیاگیاتھا،جس میں کامیابی ملی ہے،بچوں کو بہترین خوراک دینے کے مقصدسے یہ منصوبہ رائج کیاجائیگا۔ریاست میں13 ہزار اساتذہ کی تقرری کامسئلہ حل ہوچکاہے،مزید500-400 اساتذہ کی تقرری کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے،عدالت کے فیصلے کے بعد اگلا قدم اٹھایاجائیگا۔ریاست میں سرکاری اسکولوں کو بہتر بنانے کیلئے کرناٹکا پبلک اسکول کا آغازکیاجارہاہے،ریاست میں3000 کرناٹکا پبلک اسکول کی شروعات کی جائیگی،اگلے تین سالوں میں ہر دو دیہاتوں کو ایک اسکول عمل میں لایاجائیگا۔سی ایس آرفنڈکے ذریعے سے ان اسکولوں کا قیام کیاجائیگا،جس کیلئے2500 کروڑ روپئے خرچ ہونگے،اب تک 600کروڑ روپئے سی ایس آرفنڈکے ذریعے اکٹھاکئے گئے ہیں۔بارش سے متاثرہونےوالی اسکولوں کی عمارتوں کے مرمت کا کام بھی ہورہاہے،7311 نئے کمرے زیرتعمیرہیں،جبکہ3593 اسکولوں میں مرمت کا کام ہورہاہے،7100 اسکولوں میں بیت الخلائوں کی تعمیر کیلئے ایک ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔نریگا منصوبے سے اسکولوں کے کمپائونڈ،باورچی خانے تعمیرکرنے کا موقع دیاگیاہے۔انہوں نے بتایاکہ ریاست میں ایس ای پی نافذکرنے کیلئے پہلی نشست ہوچکی ہے،ایس ای پی کے ذریعے سے بہترین تعلیم کا نظام رائج ہوگا،یہ نظام سی بی ایس ای کے ماہرین کی نگرانی میں تیارکیاجائیگا،جس میں نصاب سی بی ایس ای سے بہتر ہوگا،جلدہی اس سلسلے میں فیصلہ لیاجائیگا۔