آر۔ آشوک اپوزیشن لیڈر منتخب ؛ 6 ماہ بعد بی جے پی نے لیا فیصلہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو: کرناٹکا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے عہد ے پر بی جے پی کے سینئر لیڈر آر اشوک کو منتخب کیاگیا ہے ۔ یہ فیصلہ یہاںکے آئی ٹی سی گارڈنیا ہوٹل میں منعقدہ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں لیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے آر  اشوک کا نام بسواراج بومائی نے تجویز کیا تھا۔ باقی ممبران اسمبلی نے منظوری دے دی۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری دشیانت کمار گورو اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لیے ہائی کمان سے موجود تھیں۔بی جے پی ریاستی یونٹ کے صدر بی وائی وجئےندر، بی جے پی پارلیمانی کونسل کے رکن بی ایس یڈویورپا موجود تھے۔