بنگلورو: نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا ہے کہ میں کمارسوامی کی بلیک میلنگ سے نہیں ڈرتا، درحقیقت وہ اقتدار نہ ملنے کی وجہ سے پگلاگئے ہیں ۔ جمعہ کے روز نامہ نگاروں کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمارسوامی پاگل ہیں۔ وہ اپنا صبر کھو بیٹھے ہیں اور مایوسی سے بول رہے ہے۔ ریاست کی عوام ان کی باتوں کا جواب دے چکے ہیں۔ اگر آپ کو اب بھی ضرورت ہو تو میں آپ کو وہ جواب دوں گا۔ کمار سوامی نے لولو مال کے لئے زمین ہڑپنے کی بات کہی ہے اس پر ڈی کے شیوکمار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لولو مال کی تعمیر کے لیے خراب زمین لی گئی ہے ، جس زمین پر میں نے مال بنایا وہ مرکزی حکومت کی ایجنسی کی تھی۔ مرکزی حکومت نے زمین کی فروخت کے لیے ٹینڈرز طلب کیے تھےاور اسے میرے دوستوں نے خریدی تھی۔ میں نے ان سے خریدا اور مشترکہ شراکت میں مال بنایا ہے۔ان باتوں کو لے کر کمار سوامی مجھے اور کانگریس لیڈروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
