ڈینگو پر سخت مرکزی حکومت نے 9 ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اعلیٰ سطحی ٹیمیں بھیجی

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔ کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگو بھی ملک کی کئی ریاستوں میں تباہی مچا رہا ہے، جس کے حوالے سے مرکزی حکومت بھی سخت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس کے تحت مرکز نے اب ان 9 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اعلیٰ سطحی ٹیمیں بھیجی ہیں، جہاں ڈینگو کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاکہ اس کو روکنے کے لیے صحت عامہ کے اقدامات میں ان کی مدد کی جا سکے۔ یہ اقدام یکم نومبر کو دہلی میں ڈینگو کی صورتحال پر منعقدہ جائزہ میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ کی ہدایات میں بھی شامل تھا۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے بدھ کو اس سلسلے میں معلومات دی۔ اس کے مطابق جن ریاستوںاورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مرکز نے اپنی ٹیمیں بھیجی ہیں وہ ریاستیںہریانہ، کیرالہ، پنجاب، راجستھان، تمل ناڈو، اتر پردیش، اتراکھنڈ، دہلی اور جموں و کشمیر ہیں ،وزارت نے یہ بھی کہا کہ کچھ ریاستوں میں اس سال اکتوبر میں گزشتہ سال کے مقابلے زیادہ کیس درج ہوئے ہیں۔ کل 15 ریاستوںاور مرکز کے زیر انتظام علاقوں فی الحال سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔31 اکتوبر تک ملک میں ڈینگو کے کل کیسز کا ان ریاستوں کا تعاون86 فیصد ہے۔ ملک بھر کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اب تک کل 1,16,991 ڈینگو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل منسکھ منڈاویہ نے دہلی میں ڈینگو کے معاملات کے انتظام کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کی، جس میں انہوں نے صحت کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے میں ریاستوں کی مدد کریں۔