ہاویری:۔ ہاویری شہر میں کے ایل ای سوسائٹی کے انگلش میڈیم اسکول میدان میں منعقد ہبلی دھارواڑ شمالی کرناٹک سی بی ایس سی اسکولوں کے سہودیا اتھلیٹک میٹ 2024-2023 سال رواں17 سال کے کم عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کے اتھلیٹک مقابلے میں کے ایل ای اسکول سے نمائندگی کرتے ہوئے نویں جماعت کے طالب علم محمد عفان بن محمد فاروق اکی نے 200 میٹر دوڑ مقابلے میں دوسرا مقام اور 100 میڑ دوڑ مقابلے میں تیسرا مقام حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ہے انکے نمایاں کامیابی پر اسکول پرنسپل سپنا لوبو اور تمام اساتذہ اکرام ، ضلعی کراٹا کے صدر ریاض احمد کندگول ریاستی رکن پی مشتاق احمد قاضی ، محمد فاروق اورمیوا تنظیم کے عہدیداران نے خوشی کا اظہار کیا ہے اس دوران طالب علم محمد عفان اکی کی میڈل و سندنامہ سے نوازا گیا۔
