بیجاپور:۔مرکزاہل سنت گہوارہ علم وادب دارالعلوم حضرت ہاشم پیردھارواڑجوحضرت مولانا سیدمحمد تنو یر ہاشمی کی سرپرستی میں روزافزوں ترقی کے منازل طے کررہا ہے۔ ا لحمدللہ جملہ اساتذۂ کرام کی محنتوں کا نتیجہ گزشتہ روز محمدمظہرحسین ابن محمد صادق خرادی عمر12ساکن محلدارگلی ہبلی نے صرف 13ماہ 10دن میں مکمل قرآن کریم حفظ کرلیاہے۔اس سلسلے میں دارالعلوم حضرت ہاشم پیردھارواڑمیں مجلس دعائیہ ختم القرآن کا اہتمام کیاگیا۔ تلاوت کلام اللہ ونعت رسول اکرم کے بعد ادارہ کے سرپرست حضرت مولانا سید محمد تنویر ہاشمی صدر جماعت اہل سنت کرناٹکابنگلور نے شرکائے مجلس سے علم دین کی اہمیت اور ضرورت پرایک جامع خطاب فرماتے ہوئے یہ نصیحت فرمائی کہ علم دین کوجوحاصل کرلیتا ہے وہ نہ دنیامیں رسوا ہوتاہے نہ آخرت میں رسوا ہوتاہے۔ انہوں نے فرمایاکہ اس وقت تحفظ قرآن کابہترطریقہ ہے کہ بلالحاظ امیروغریب مسلمان اپنے گھرکے کم از کم ایک بچہ کوحافظ قرآن بنائیں اور تعلیمات قرآن کو گھرگھرعام کریں۔ ع :سنا نغمہ قرآن کہ ہم بیدار ہوجائیں اندھیروں سے نکل کر صاحب انوار ہوجائیں۔ یہی آرزوہے تعلیم قرآن عام ہوجائے ہر ایک پرچم سے اونچاپرچم اسلام ہوجائے۔ ذمہ داران ادارہ کے علاوہ علماے کرام ، ائمہ مساجد وعمائدین شہر کثیرتعدادمیں شریک رہے۔ اخیرمیں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں با لعموم عالم اسلام کے تحفظ وبقا بالخصوص مظلوم مسلمانانِ فلسطین اور شہرہبلی کے جو نوجوان تقریبا سترہ ماہ سے قید ہیں انکی رہائی کیلئے دعاکی گئی۔شرکائے مجلس میں مولاناحافظ ریحان قادری صدر مدرس، حافظ آفاق الظفرمصباحی استاذ شعبہ حفظ ، ظہور احمد تاڑپتری ،ڈاکٹر مختار احمد پیر والے، اللہ بخش بٹگیری، مولانا مظفر حسین کھنگاوی، مولانا شفیع امتیاز بڑے گھر،صابر حسین کھنگاوی سرفراز جمعدار، ابراھیم برچی والے شامل ہیں۔
