ساگر:۔جامعہ دین الاسلام للبنات ،جنت نگر ساگرمیں ناظم تعلیمات عالمہ و فاضلہ انیسہ احمدی و جملہ ارکین خواتین کیٹی نے ششماہی نتیجہ 5 جمادی الاخری بمطابق 20 نومبر بروزپیرکو جاری کیا جس ناظرہ اور دینیات تا فضلیت کی بچیوں نے شاندارمحنتیں اور کوششوں کا مظاہرہ کی ہیں اور نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ان میں سے جامعہ کی ہونہاطالبہ جماعت ثالثہ کی عزیزہ مذبین فاطمہ نے771 (3.96فیصد ) حاصل کر کے جامعہ کی ٹاپر بنی اور منذری فاطمہ جماعت رابعہ کی ممتاز اور تسلیمہ فاطمہ جماعت ثانیہ کی ممتاز اور عائشہ فاطمہ جماعت اولی کی ممتاز اور نیہاں فاطمہ جماعت خامسہ کی اعلیٰ پوزیشن سے کامیاب ہوہیں۔بچیوں کی اس باوقار کامیابی پرجامعہ دین الاسلام للبنات کے استادمفتی شوکت علی امجدی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔
