چکمگلورو:۔ شہرکے آزاد پارک میں حضرت دادا حیات میر قلندر رح بابا بڈ ھن گری ہوراٹہ سمیتی چکمگلور کی جانب سے داداپہاڑ پر ہو رہی قانون کےخلاف بے جا رسومات اور گذشتہ بی جی پی کے دور حکومت میں قائم کردہ کمیٹی کو منسوخ کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،جس میں ہزاروں کی تعدادمیں مسلمان شریک رہے۔اس احتجاجی مظاہرےمیں جمشید خان ضلعی صدر ٹیپو سلطان کمیٹی ، سید فخرالدین شاہ قادری ، عظمت پاشاہ صدر ہوراٹہ سمیتی،ایچ ایچ دیوراج کانگریس ضلعی ترجمان ،غوث محی الدین نےبات کرتے ہوئے کہا کہ دادا پہاڑ ایک عرصہ دراز سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مرکز ہے یہاں پر تمام مذاہب کے لوگ آتے ہیں اورکسی کو بھی کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے ۔مگر گذشتہ چند سالوں سے بی جےپی اور وشواہندو پرشیدسمیت دیگر فرقہ پرست جماعتوں نے اپنے سیاسی مفادکیلئے مختلف طرح کی رسومات شروع کردی ہیں جو سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق خلاف ہیں۔سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ریاستی حکومت کو وہاں کے انتظامیہ کو سنبھالنے کیلئے دونوں فرقوں کے افراد کو ملا کر ایک انتظامیہ کمیٹی تشکیل دینا تھا،مگراُس وقت کی بی جے پی حکومت نےان کے ہم خیال مسلم افراد اوروشواہندوپریشدکے افراد کو لیکر ایک کمیٹی تشکیل دی جو کہ غیر قانونی ہے،البتہ تشکیل شدہ کمیٹی کے خلاف بارہا حکومت کو یادداشت دی گئی لیکن اب تک کسی بھی طرح کے اقدامات اٹھائے نہیں گئے، لہٰذا یہ کمیٹی کسی معیار کے مطابق قابل عمل نہیں ہے۔ مسلم کمیونٹی کیلئے یہ افسوسناک بات ہے کہ ضلع انتظامیہ فرقہ پرست تنظیموں کو محمدی کلچر کے مطابق رسومات اداکرنے کے بجائے نئی رسومات متعارف کرانے کی اجازت دے رہی ہے،لہٰذا ضلع انتظامیہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئےفرقہ پرستوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے ،انتظامیہ کمیٹی کو ختم کرتے ہوئے داداپہاڑ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی جیساماحول پیدا کرے۔میمورنڈم ڈپٹی کمشنرکے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ، وزیر قانون اور ریاستی وزیربرائےمجرائی کو روانہ کی گئی ۔
