کوئی طالب العلم ذہنی طورپر کمزورنہیں،بس ذہن کو طاقتوربنانے کی ضرورت ہے:ڈاکٹر آفتاب

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔کوئی طالب العلم ذہنی طورپر کمزورنہیں ہوتا ، نہ ہی ان میں صلاحیتوں کی کمی ہوتی ہے،ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ طلباء اپنی صلاحیتوں کوصحیح رُخ دیں۔اس بات کااظہار معروف سائیکولوجسٹ ڈاکٹر آفتا ب احمدمالدارنے کیاہے۔انہوں نے آج شہرکے امپیریل سائنس اینڈ کامرس پی یو کالج میں ملناڈایجوکیشنل اینڈ ویلفیرٹرسٹ کے اشتراک سےمنعقدہ ایک روزہ کارگاہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانی دماغ کا استعمال ہر کوئی کرتا ہے،لیکن اُس دماغ کو صحیح کام کیلئے کیسے استعمال کرناہے یہ ضروری ہے،انہوں نے میموری ٹیکنیک،ڈی ایڈیکشن،لائف اسکل پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے تربیت دی ہے۔اس موقع پر ماہرِ نفسیات ثانیہ تبسم نے طلباء کو جذبات پر کیسے قابو پایا جاسکتاہے،کس طرح سے جذبات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کوسنواراجاسکتاہے،اس پر تفصیلی خطاب کیا۔اس کارگاہ سے طلباء نے استفادہ کیا ہے ۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل نے مہمانان کاشکریہ اداکیااور مستقبل میں طلباء کی رہنمائی کیلئے مزید اس طرح کے پروگرامس کرنے کا اظہارکیا ہے ۔ امپیریل فائونڈیشن کے ٹرسٹی مدثراحمدنے بتایاکہ اس کارگاہ کا انعقاد کرنے کامقصدیہ نہیں ہے کہ ہمارے طلباء ذہنی طورپر کمزورہیں بلکہ ہمارا مقصدیہ ہےکہ طلباء کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔جلسے کا آغاز طالب العلم محمد کفایت اللہ کی قرات سے ہوا ، نعت زیبہ تبسم نے پیش کی،مہمانوں کااستقبال تسمیہ کوثرنے کیا،جبکہ مہمانوں کا تعارف طالبہ ثانیہ تاج نے کیااور اختتام میں تمام کاشکریہ رداء فردوس نے کیا،جبکہ جلسہ کی نظامت رمضیہ اصغری نے کی۔اس کارگاہ کی مکمل ویڈیو انقلاب کے یوٹیوب چینل پر دیکھی جاسکتی ہے۔