بلیو کرسٹل لاڈج پر پولیس کا چھاپہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شہرکے کے آرپورم میں واقعہ بلیو کرسٹل نامی لاڈج پر آج دوپہر پولیس نے اچانک چھاپہ ماراہے۔ڈی وائی ایس پی بالراج،دوڈاپیٹے پولیس تھانے کے پی آئی روی سنگن گوڈاکی قیادت میں یہ چھاپہ ماری ہوئی ہے۔بتایاجارہاہے کہ اس لاڈج کو منگلورو سے تعلق رکھنےوالے ہریش شیٹی چلارہے تھے اور یہاں گذشتہ کچھ دنوں سے غیر قانونی سرگرمیاں چل رہی تھیں۔نامعلوم لڑکے اور لڑکیاں اس لاڈج کی زینت بن رہے تھے،آج صبح لاڈج میں لڑکے ولڑکیاں ہونے کی پکی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ ماری کی ہے ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاڈج کے مالک سمیت لڑکے ولڑکیوں سے پوچھ تاچھ کی ہے۔واضح ہوکہ شہرمیں لمبے عرصے پر کسی لاڈج پر پولیس نے چھاپہ ماری کی ہے۔