شیموگہ: ۔میعاد ختم ہوچکے بھدراوتی میونسپل کونسل اورتیرتھ ہلی ٹائون پنچایت انتخابات کیلئے الیکشن کا ٹائم ٹیبل منظرعام پر آچکا ہے۔ بتاریخ 29 اپریل کوانتخابات منعقد ہونے کا ارادہ رکھتے ہوئے ضلع ڈپٹی کمشنر نے انتخابات کا نظام الاوقات کا اعلان کیا ہے ۔ الیکشن کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 اپریل ہے،پرچوں کی جانچ 16اپریل طئے کی گئی ہے ۔ بعدازاں امیدواری کو واپس لینےکی آخری تاریخ 19 اپریل کو ہوگی۔ ووٹنگ 27 اپریل کو صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ختم ہوگی ۔30 اپریل کی صبح 8 بجے تعلقہ مراکز میں ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ شروع ہوگا ، اور 30 تاریخ کو ہی انتخابی عمل کا اختتام ہوجائیگا۔
