شیموگہ: سماجی کارکن فیروز نےچندہ ماہ قبل ضلعی وقف بورڈ آفیسر سے اس بات کا مطالبہ کیا تھا کہ شہر کےمرکزی سنی قبرستان کی فلاح وبہبودی اور دیکھ بھالی کا خیال رکھنے کیلئے قبرستان کمیٹی کو تشکیل دینے کی درخواست کی تھی، جس کے ردعمل میں ضلعی وقف بورڈ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں سماجی کارکن فیروز نے دوبارہ ضلع وقف بورڈ سے اس بات کا مطالبہ کیاہے کہ اس نوٹیفکیشن کو منسوخ کردیا جائے اورکمیٹی کی تشکیل میں ترمیم لانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر کا سنی قبرستان مرکزی قبرستان بھی ہے اوراس کی فلاح وبہبودی کیلئے کسی ایک محلے یاکسی ایک علاقے کے ممبران پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل دینے پرکئی افراد کی جانب سےاعتراضات ظاہرہورہے ہیں اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اس کمیٹی کی تشکیل شہر کے علماء اکرام ،عمائدین اورمتعدد وارڈوں کے ذمہ داران کے رائے مشورے سےکی جائے۔ لہٰذا سماجی کارکن فیروز نے ضلع وقف آفیسر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ کمیٹی کی تشکیل کیلئے داخل کردہ عرضی اور نوٹیفکیشن کومنسوخ کرتے ہوئے فوری طور پر وقف بورڈ کمیٹی کے ممبران ،شہر کے عمائدین ، سماجی کارکنان، متعدد وارڈں کےذمہ داران اشخاص سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے قبرستان کمیٹی کو تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔
