بھدراوتی :ہمارے درمیان موجود ایک خاص ڈاکٹر،ڈاکٹر شیوپرساد میڈیکل سرجن (میڈیسن) ڈویژن کے خاص آفیسر ہیں جو تعلقہ کی سرکاری اسپتال میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔کوئی بھی کورونا ، مریض انکے پاس آتا ہے تو وہ فوری طور پر شفافیت کے ساتھ مریضوں کا علاج کرتےآرہے ہیں۔ انکا ماننا ہے کہ عوام کو اس وقت صرف دوائوں کی نہیں بلکہ کورونا وباء میں مریضوں میں خود اعتمادی پیدا کرنےکی بھی ضرورت ہے۔اسی یقین کے ساتھ ڈاکٹر شیو پرساد، پر اعتماد اور فراخ دلی سے طبی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ہمیشہ خوش مزاج اور خوشنما چہرے کے ساتھ مریضوں کا علاج کرتے ہیں ،چاہئے وہ آپریشن ڈیپارٹمنٹ میںہوں ، جنرل میڈیسن ہو یا کوروناوارڈ میں ہوں کسی بھی مریض کو فوری طور پر توجہ دیتے ہیں اور معیاری علاج کرتے ہیں۔انکی اسی خوبی کو دیکھ کر عوام انہیں سرہاتی ہے۔ عوام کی رائے میں عوام کی خدمت کرنا ہی انکا پیشہ ہے یہ سمجھ کر مریض کا علاج کرنے والے یہ ایک عام خیال رکھنے والے خاص شخصیت ہیں۔ بھدراوتی کے رکن اسمبلی سنگمیش نے ڈاکٹر شیوپرساد کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا ہے کہ تعلقے میں انکی خدمات ہمارے لئے باعث فخر ہے ۔ ہم انکی خدمات کی ستائش کرتے ہیں۔
