سابق ٹیچرکنویں میں غرق ہوکر ہلاک

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ: گھر میں موجود کنویں میں لگے ہوئے موٹر پمپ کی مرمت ٹھیک طریقے سے ہوئی ہے یا نہیں یہ جانچنے کی کوشش میں غلطی سے کنویں میں گرنے والی ایک وظیفہ یاب معلمہ کی موت ہوجانے کا افسوسناک واقع شہر کے وینکٹیشور نگر میں پیش آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کنویں سے منسلک موٹر پمپ خراب ہوچکا تھا جس کو درست کرنے کیلئے ایک دن قبل ہی میکانک کو بلاکر نیلما نامی خاتون نے مرمت کروائی تھی۔ کنویں پر گرل بھی لگی ہوئی تھی۔دوسرے دن صبح نیلما نے گرل ہٹاکر موٹر ٹھیک طرح سے کام کررہی ہے یا نہیں یہ دیکھنے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہوئی ہوگی، ایسا امکان کیا جارہا ہے۔کنویں کے پاس پڑی ہوئی خاتون کی چپلوں کو دیکھ کر اندازہ لگایا کنویں کی تلاش لی گئی ۔ جس میں نیلما کی نعش تیرتی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ نیلما کی کوئی اولاد نہیں تھی اس لئے وہ اپنے بھائی اومکار پرساد کے ساتھ رہا کرتی تھی۔ فائر برگیڈ اہلکاروں کی مدد سے مردہ نعش کو باہر نکالاگیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔