چکبالاپورضلع اسپتال میں غریبوں کو معیاری اور عمدہ طبی سہولیات کو فراہم کرنے کے لئے شری ستیا سائی ادارہ تعاون کرے :دنیش گنڈو راؤ

اسٹیٹ نیوز

چکبالاپور:۔ریاستی وزیر برائے صحت دینیش گنڈوراؤ نے مدینہلی شری ستیاسائی ادارے کے ذریعے دی جا رہی طبی خدمات واقعی قابل تحسین ہے میں چاہتا ہوں کہ ضلع کے سرکاری ہسپتال میں بھی غریبوں کو بھی ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم ہو جس کے لیے ادارہ تعاون کرے حکومت بھی ادارے کو بھرپور تعاون کریگی۔آج مدھوسودھن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ، مدینہلی، چکبالاپور ضلع میں منعقدہ عالمی صحت کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کے پہلی دفعہ میں نے یہاں کا دورہ کیا ہے یہاں پر ہر قسم کی صحت کی خدمات کو مکمل طور پر مفت فراہم کرنے کا تنظیم کا طرز عمل قابل تحسین اور دوسروں کے لیے مثالی ہے سومی جی نے کافی کم عرصے میں نجی میڈیکل کالج قائم کرتے ہوئے اچھا قدم اٹھایا ہے جس کے ذریعے سے عوام بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ضلع کے سرکاری ہسپتال میں بھی عوام کو حکومت سے ملنے والی سہولت کے ساتھ ساتھ سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ ادارہ بھی تعاون کرے محکمہ صحت کے ذریعے ادارہ کے ساتھ معاہدہ کیا جائیگا۔ اس پروگرام میں سدگرو شری مدھوسودن سائی سوامی جی، نرسمہا مورتی، ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور سنیل گواسکر جو کہ تنظیم کے ٹرسٹی بھی ہیں سمیت کئی معززین موجود تھے۔