ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد کی جانب سے ڈاکٹر سی آر نصیر احمد کو تہنیت

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے:۔ شہر میں کنڑا بھون میں کنڑا ساہتیہ پریشد کی جانب سےضلع کنڑ اساہتیہ پریشد صدر وامن مورتی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا ،صدرِ اجلاس وامن مورتی و مہمان خصوصی پروفیسر رنگناتھ کے ذریعہ پودے کو پانی دیکراجلاس کاافتتاح کیا گیا ،اجلاس کے افتتاح کے بعد ضلع کنڑا  ساہتیہ پریشد صدر وامن مورتی اور پروفیسر رنگناتھ کے ہاتھوں سماجی کارکن ڈاکٹر سی آر نصیر احمد کو تہنیت پیش کی گئی اور تہنیت نامہ میں واضع طور پر یہ تحریر دیکھنے میں آئی کہ ضلع کے قیام کے بعد مسلم قوم میں سماجی خدمت سے جڑے معروف سماجی کارکن جو اپنے ادارے کے ذریعہ ہمیشہ خدمت ِ خلق میں مصروف ہیں،ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد صدر وامن مورتی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاست کا نام کے 68 سالوں اور ریاست کے قیام کے 50 وان سالانہ کے موقع پر نصیر احمد کو اعزاز سے نوازتے ہوئے ہمیں خوشی ہورہی ہے کہ نصیر احمد ایک متحرک و فعال شخصیت ہیں جو بلا تفریق مذہب و ملت سماج کی ترقی کے کام میں لگے رہتے ہیں ،اِن کی خدمات کی نشاندہی کے طور پر اِنہے کنڑا راجیوتسوا اعزاز سے بھی نوازہ گیا جو کہ ہمارے ضلع کے لئے ایک فخر ہے،مزید وامن مورتی نے کہا اب تک ہماری معلومات میں یہ بات آئی ہے کہ  نصیر احمد کی تعلیم کے  میدان میں نمایان خدمات  ہیں ،ضلع میں تقریبا 25 ہزار طلباء و طالبات کو اسکول بیاگ ،پین ،پینسل ،نوٹ ،بک،و دیگر تعلیم سے جڑے اشیاء مفت فراہم کرچکے ہیں یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے آج ہمارے ادارے کی جانب سے ایک ایسے فرد کو تہنیت پیش کی گئی ،ہمارے ادارے کے ساتھ ساتھ ضلع کے لئے بھی ایسی شخصیات کی آج ہمیں ضرورت ہے،اس موقع پر ایک اور مدعو مہمان پروفیسر رنگناتھ نے کہا کہ نصیر احمد جس وقت سنڈیکیٹ بینک ڈائرکٹر رہے اس موقع پر سری گیرے مٹھ کےاسکول کو آنے والے طلبا جن کوقریوں سے آنے میں بڑی مشکلات پیش آتی تھی سوامی کے کہنے پر اسکول کے لئے سنڈیکیٹ بینک  کے سی یس آر فنڈ سے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے اسکول کے لئے اسکول بس فراہم کرایا  ،علاوہ اس کے سنڈیکیٹ بینک سی یس آر فنڈ سے کئی سارے اسکولوں کے لئے کمپیوٹر فراہم کئے جس سے  طلباء کو سہولت  اورتعلیم حاصل کرنے میں بڑی آسانیاں ہوئی ، ضلع میں سنڈیکیٹ بینک کے سی یس آر فنڈ سے تقریبا 25 ہزار طلبا کو اسکول بیگ ،پین ،پینسل،نوٹ بک، و دیگر تعلیمی ضروری اشیاء فراہم کی ایسی شخصیات کو تہنیت پیش کیا جانا لائق ستائش ہے ،یہ صرف ساہتیہ پریشد کی حد تک محدود نا ہو بلکہ سماج کی خدمت کر نے والوں کی ہر چہار جانب سے اگر حوصلہ افزائی ہوئی توایسے افراد سے مزید سماج کی ترقی میں تعاؤن ہوگا ،اجلاس میں ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد کے دیگر ذمہ داروں کے علاوہ دیگر افراد بھی شریک رہے۔