ہولے ہنور:بینک افسربتاکر لوٹ لیا گھر

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔اب تک اپنے آپ کوپولیس اہلکار بتاکر راہ چلتی خواتین کے زیورات کو لوٹنے کی وارداتیں درج ہورہی تھیں،اس کے بعد سونے کے زیورات کی پالش کرنے کے نام پر خواتین کو ٹھگاجارہاتھا،لیکن اب ایک نیا معاملہ پیش آیاہے،جس میں کچھ ٹھگوں نے اپنے آپ کو بینک کے افسر بتاکر ایک گھر کو لوٹ لیاہے۔یہ واقعہ بھدراوتی تعلقہ کےہولے ہنورمیں پیش آیاہے۔بی بیرن ہلی کے ہرشیتانامی خاتون کے گھر پرنامعلوم افراد اپنے آپ کو بینک کے افسربتاکر گھرمیں داخل ہوئے اور انہوں نے بتایاکہ بینک کے قرضے کے تعلق سے جائزہ لینے کیلئے وہ ان کے یہاں آئے ہیں،اسی دوران ہرشیتا نے ان سے بینک کی تفصیلات پوچھی تو دوسرے شخص نے اسے پانی لانے کیلئے کہا۔جب ہرشیتا پانی لانے کیلئےباورچی خانے پہنچی توتبھی نامعلوم شخص نے ہرشیتاکا منہ دبایااور اس کی پٹائی کرتے ہوئے اس سے پیسے مانگے۔اس کے بعد لوٹیروں نے ہرشیتاسے الماری کی چابی چھینی اور الماری میں رکھے ہوئے سونے کے زیورات اور موبائل فون چھین کر فرارہوئے ۔ ناگریزحالات کی وجہ سے ہرشیتا بیہوش ہوگئی تھی،کچھ وقت بعد اس کا باپ جب گھر پہنچاتواُس نے ہرشیتاکو بیدارکیااور معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔ہولے ہنورپولیس تھانے میں درج کیاگیاہے۔