مسلم ہاسٹل کمیٹی کی میعاد مکمل ؛ میعاد مکمل ہونے سے قبل ہاسٹل قرضے سے ہواپاک!!

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ : مسلم ہاسٹل کمیٹی وقف ادارے کے انتظامیائی کمیٹی کی میعاد ختم ہوچکی ہے اورجلد ہی کمیٹی کی نگرانی اڈمنسٹریٹر کے ہاتھوں ہوگی ۔ اسی دوران کمیٹی کے اراکین نے مسلم ہاسٹل کمیٹی پر سنٹرل وقف کائونسل کی جانب سے لئے گئے قرض کی ادائیگی بھی ہوئی ہے جسکے بعد مسلم ہاسٹل اب قرض سے پاک ہوچکاہے ۔ سال 2006 میں مسلم ہاسٹل کمیٹی نے 20 لاکھ روپئے کا قرضہ لے کر ہاسٹل کی عمارت میں تعمیراتی کام کیا گیا تھا جس کی قسط وار ادائیگی کے باوجود 43 لاکھ روپئے سود سمیت ادا کرنا تھا ۔ لیکن موجودہ مسلم ہاسٹل کمیٹی جو صدر محمد غوث کی قیادت میں تھی انہوںنے اس ہاسٹل کے قرضے کی ادائیگی کے لئے اپنے ساتھی اراکین کے تعاو ن سے قرض کی رقم میں رعایت حاصل کرنے کی کوششیں کی گئی تھیں ، جسکے بعد اس رقم کو 26 لاکھ روپئے کیا گیا تھا مگر کمیٹی نے ریاستی وقف منسٹر ضمیر آحمد اور متعلقہ افسران کو مطلع کیا کہ مسلم ہاسٹل کو علیحدہ آمدنی کے وسائل نہیں ہیں جس کے بعد بورڈ نے جملہ 14لاکھ 91 ہزار 250 روپئےکی ادائیگی پر قرض کو ختم کرنے کی بات کہی تھی ۔ مسلم ہاسٹل کمیٹی کے صدر محمد غوث ، ڈائرکٹر محمدسلیم اور شمعون شریف نے بورڈ کی جانب سے طئے کی جانے والی رقم کوآج ادا کرتے ہوئے ہاسٹل پر عائد قرض کے بوجھ کو ختم کردیاہے ۔ واضح ہوکہ اسی میعاد میں ہاسٹل کی مسجد غیاث کی توسیع کا کام بھی مکمل ہواہے جسکی عوام میں سراہانہ کی جارہی ہے ۔ مسلم ہاسٹل کمیٹی کی تین سالہ میعاد مکمل ہوچکی ہے ، وقف قانون کے مطابق نئی کمیٹی کی تشکیل تک یہاں اڈمنسٹریٹر کی نگرانی رہیگی اور چھ ماہ کے درمیان نئے سرے سے الیکشن کروایا جائیگا۔