بنگلورو:۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) نے کہا ہے کہ سال 2022 کے دوران کرناٹک میں سائبر جرائم میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جب کہ 2022 کے دوران 12556 ایف آئی آر درج کی گئیں، 2021 کے دوران 8136 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ سائبر کرائمز کی رپورٹنگ کے معاملے میں کرناٹک ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔تلنگانہ میں 15297 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جو ملک میں سب سے زیادہ ہیں۔ کرناٹک اور اتر پردیش بالترتیب 12556 اور 10117 معاملات کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔این سی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں سائبر کرائم کے معاملے 18.6 فی لاکھ ہیں اور ان کی چارج شیٹ 21.1 تک ہے ۔ریاست میں سائبر کیسز کی کل تعداد میں سب سے زیادہ کیس انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں۔
