ملک میں وشویشوریہ اور تعلیمی میدان میں ریاست میں ناگمہ کیشومورتی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا  :ڈاکٹر نصیر احمد

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے :۔شہر کے پی جی بڑاونے میں خواتین تنظیم ونیتا سماج اجلاس ہال میں خواتین تنظیم ونیتا سماج کی جانب سے ڈاکٹر سر یم وشویشوریہ کی یومِ پیدائش و خاتون تاجر اعزا ز وخواتین کے ذریعہ تیار اشیاء کے نمائشی میلے کے علاوہ اجلاس منعقد کیا گیا ،معذورطلباء کے ذریعہ رقص کے ساتھ ترانہ پیش کیا گیا، بھاؤنا پتنگ کے ذریعہ پرارتھنا گیت کے بعد مدعو مہمان خصوصی ریاستی و ضلع نگران وزیر یس یس ملیکارجن کی اہلیہ و یس یس کیر ٹرسٹ کی ذمہ دار ڈاکٹر پربھا ملیکارج ، سابق ریاستی  پلانگ کمیشن ممبر،سابق سنڈیکیٹ بینک ڈائریکٹر ، چتردرگ مرگھا راجیندرا برہمنا مٹھ کے ٹرسٹی ،مولانا آزاد سماجی ثقافتی ادارے کے بانی و صدرڈاکٹر سی آر نصیر احمد،سابق ضلع گورنر لائینس کلب لائین ڈاکٹر بی یس ناگ پرکاش،کے ہاتھوں دیا جلا کرافتتاح عمل  میں آیا،اس موقع پر سماجی کارکن ڈاکٹر سی آر نصیر احمد کو اُن کے ادارے مولانا آزاد ثقافتی و تعلیمی ادارے کو کنڑا راجیوتسواء اعزاز حاصل ہونے پر تہنیت سے نوازا گیا ،ایک خاتون سروجہ پٹیل کو اپنی کاویشوں سےبغیرکیمیکل دوا گوبری کے زراعت سے اناج کی پیداوار ، دودھ کی پیداوار ،اور ان چیزوں کو اپنے ایک برانڈ کے ذریعہ مارکیٹ میں کامیابی کے ساتھ کاروبارانجام دینے پر تعارف کراتے ہوئے اُنہیں کامیاب خاتون تاجر کے اعزاز سے نوازہ گیا،اجلا س  کے افتتاح کے
بعد لکچرر لتیکہ دنیش نے سر یم وشویشوریہ کی زندگی پر اُن کے کارناموں پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے ،اُن کی آٹو بیاگروفی مئی لائف کے مطالعہ کی جانب سے شرکا کو توجہ دلائی،ڈاکٹر پربھا ملیکارجن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سر یم وشویشوریہ کی مئی لائف مجھے لگتا ہے ہم سب کو ایک مطالعہ کی ضرورت ہے،کہ وہ ایک انجنیئر ہیں اُن کی کچھ باتیں ہمارے لئے ضروری معلوم ہوتی ہیں اُن میں ورک ایز ورشپ، فعالیت، فعالیت سے انسان جسمانی ذہنی و سماجی طور پر مضبوط ہوتا ہے،اس کے ساتھ ہماری تہذیب و تمدن کی حفاظت ہم اپنی تہذیب و تمدن و اخلاق کے بغیر ادھورے ہیں اخلاق ہماری زندگی کا اصل ہوتا ہے اخلاق ہی ہمارہ سرمایہ ہے،علاوہ اس ایک چیز جس کو قیمت ادا کرکے ہم خرید نہیں سکتے وہ اگر ہم کسی کو دیتے ہیں تو یقینا وہ بڑی خدمت میں شمار کیا جاتا ہے خوشی کی بات ہے سی آر نصیر احمد نے ضلع  میں سالانہ  سات  ہزار سے زائد طلباءکو تعلیمی اشیاء فراہم کرتے ہوئے ایک بڑا کام انجام دیا اور اُنہے راجیوتسواء ایوارڈ بھی دیا گیا ،مگر ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو  وقت دیں جو ایک بہت ہی قیمتی ہے اور آج کے دور میں بچوں کو وقت نہ دینےکے اثرات ہمارے سامنے ہیں ،ناگمہ کیشومورتی کی خدمات قابل ستائش ہیں کہ اُنہوں سے عورتوں کو خود کفیل بننے سماج میں اپنا مقام بنانے کے خواتین تنظیم ونیتا سماج کے ذریعہ موقع فراہم کیا اوراُنہوں نے کبھی اپنا نام نہیں چاہا ایک سچے اور مخلص سماجی خدمت گذار کی نشانی ہے،سی آر نصیر احمد نے کہا چونکہ آج یہ اجلاس ونیتا سماج کی جانب سے منعقد ہے میں بتا تا چلوںکہ اس تنظیم کی بنیاد ڈاکٹر ناگمہ کیشومورتی رکھی کہ خواتین کبھی اپنے آپ کو احساس ِکمتر ی کا شکار نا ہوں،اورسماجی میدان میں خدمت کا ایک جذبہ جو مجھے ملا وہ سابق وزیر ناگمہ کیشو مورتی سے ملا اُنہوں نے ہمیشہ سماجی خدمت کو پسند کیا ،آج اس اجلا س میں اُن کی آمد ہونے والی تھی اور اُنہوں نے صبح ہی مجھ سے کہا بھی تھا کہ میں حاضر رہوں گی مگر صحت کی وجہ وہ حاضر ہ  نہ ہو پائی ،مگر اس اجلاس میں ڈاکٹر پربھا ملیکارج ناگمہ کیشو مورتی کی جگہ پر اُن کی کمی کو پورا کررہی ہیں آج کل ہم دیکھ رہے ہیں ڈاکٹر پربھا ملیکارجن اُنہی کے نقش قدم پر کام کر رہی ہیں ،ناگمہ کیشومورتی کو ضلع کی مدر ٹریسہ کے نام سے جانا جاتا ہے، پربھا ملیکارج بھی تعلیمی ، سماجی  ،اور صحت کے میدان میں بہت ہی بہتر طریقہ سے خدمت انجام دے رہی ہیں یہی وجہ ہےکہ ڈاکٹر پربھا ملیکارجن کو ضلع کی عوام ناگمہ کیشومورتی کے روپ میں دیکھنے لگی ہے،جس وقت ناگمہ کیشو مورتی ریاست کی وزیر رہی اس وقت آنگوڈ  زوہ (ضو)سے متعلق اُن کی کوشش رہی اس وقت اُن
کی کوششوں کے مدِنطر اس زوہ (ضو)کو ناگمہ کیشومورتی کے نام سے منسوب کرنے منطوری ہوگئی تو اور جب اُنہے علم ہوا اس بات کا فوری کہا کہ کوئی بھی چیز میرے نام سے نا ہو ،یہ اُن کااخلاص رہا ہے  سماج کی خدمت کے بدلے اُنہوں نے کبھی اپنا نام نہیں چاہا ،اج کے اس اجلاس کو سر یم وشویشوریہ کے نام سے اُن کی یومِ پیدائش کے طور پر منایا جارہا ہے سر یم وی کے تعلق ایک واقعہ کہنا چاہونگا کہ ملک پر انگریزوں کا راج تھا سر یم وی ٹرین سے سفر کررہے تھے کہ چلتی ٹرین کوبریک کھنچتے ہوئے روک دیا تو اُ سوقت ریلوئے حکام نے جائزہ یا تو اور پتہ چلا کہ یہان سے بریک کیا گیا تو ریلوئے کے عملے نےسر یم وی  کو بُرا بھلا کہنا شروع کردیااور پوچھا ایسا کس لئے کیا تو سر یم وی نے جواب دیا کہ آگے کچھ فاصلے پر ریل کی پٹڑیوں میں کچھ خرابی ہے جس کی بدولت ٹرین حادثہ کا شکار ہوسکتی ہے،عملے نے سر یم وی کو ساتھ لے کر جب معائنہ کیا تو حقیقت کھل کر سامنے آگئی کہ  پھر جب عملے نے نام پوچھا تب پتہ چلا کہ اس ملک کے ایک انجنئیر کی ذہانت کا انداز ہ ،اور بھی بہت سارے واقعات ہیں یہی وجہ ہے ملک کبھی سر یم وی کو بھلا نہیں سکتا ،میری اس موقع پر ڈاکٹر پربھا ملیکارجن سے درخواست ہے کہ آنگوڈ (ضو) کی ترقی سے متعلق آپ کی توجہ ہو ،ڈاکٹر ناگ پرکاش نے بھی اس موقع پر خطاب کیا،ناگ رتنا جگدیش نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے تعارف پیش کیا ،اوما ناگراج نے ونیامسماج کی خدمات اور کارگردگیوں پرتفصیلی  رپورٹ پیش کی، نلنی اچیوت نے اقوال پیش کئے ،سُچتر ا ماگنہلی نے مہمانوں و شرکا ء شکریہ ادا کیا ۔