ہوناہلی: طلباء میںاکشرا داسوہااناج کی تقسیم

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
ہوناہلی:تعلقہ کی اردو ہائی اسکول میں محکمہ تعلیم عامہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر ایچ منجوناتھ نے طلباء میں اکشرا داسوھا کے اناج کی تقسیم کے پروگرام کا افتتاح کیا ۔اس پروگرام کے تحت طلباء کو 2لیٹرکھانا پکانے کاتیل ، دالیں اور چاول تقسیم کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ ۔19 کی دوسری لہر کی وجہ سےتبدیل شدہ ایس ایس ایل سی امتحانات کے نظام کے بارے میں طلباء میں ہائی اسکول اساتذہ کو شعور پیدا کرنے کیلئےکام کرنا چاہئے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے طلبا ءکوبراہ راست اسکولوں میں بیٹھ کرسبق سیکھنے کا موقع نہیں مل رہا ہے۔ اسی لئے آن لائن کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسباق پڑھائے جارہے ہیں۔ طلباء کواو ایم آر شیٹ کو پُر کرنے، سوالیہ پیپر سے آگاہی اور جوابات تحریر کرنے کے بارے میں معلومات دی جانی چاہئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ طلباء خوف کے بغیر امتحانات لکھنے کیلئے تیارہوجائیں ۔ اس موقع پر اکشرا داسوہاکی ڈسٹرکٹ آفیسر پشپالتا ، اکشرا داسوہاکےاسسٹنٹ ڈائریکٹرکے آر ردرپا ،میر معلم شکیل احمد ،اساتذہ میں سائرہ بانو ، شمشاد بیگم ، آیت اللہ ، ستار ، کمار، سبحان موجود تھے۔