غنڈہ گردی کی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں:اے ڈی جی پی ہیتیندرنے افسروں کی دی ہدایت

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔زیر شنوائی معاملات کو جلداز جلد ختم کریں،غنڈہ گردی کی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں،اگر غنڈہ گردی سے کوئی باز نہ آئے تو ایسےافراد کو تڑی پار کریں اور ان کے خلاف غنڈہ قانون کے خلاف کارروائی کریں۔اس بات کی ہدایت اے ڈی جی پی(قانون ونظم ونسق) ہیتیندر نے افسروں کو دی ہے۔آج وہ صبح ڈی اے آر کانفرنس ہال میں سلامی عام قبول کرنے کے بعد افسروں سے ضلع کے حالات کی تفصیلات لی،ایس پی متھون کمارنے پریڈکی نمائندگی۔اس موقع پر محکمہ کے مختلف افسروں کو ان کی خدمات پراعزازات سے نوازا گیا ۔اے ڈی جی پی ہیتیندرنےکہاکہ جرائم کی روک تھام کیلئے بلاتاخیر کارروائی کی جائے۔ڈرگس کے معاملات پر زیادہ توجہ دی جائے اور ڈرگس کے کاروبارمیں ملوث افراد پر سخت قوانین کے تحت کارروائی کی جائے ۔اس موقع پر ڈی آئی جی پی تیاگراجن، ایس پی متھون کمار،اڈیشنل ایس پی انیل کمار ، ڈی اے آر ڈی وائی ایس پی کرشنا مورتی،بالراج سُریش وغیرہ موجودتھے۔