شیموگہ ضلع کی ترقی کیلئے کانگریس نے ایک روپیہ بھی نہیں دیا:راگھویندرا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ ضلع کی ترقی کیلئے کانگریس حکومت کی جانب سے ایک روپیہ بھی نہیں ملاہے،جبکہ بی جے پی نے ضلع کی ترقی کیلئے ہزاروں کروڑوں روپئے خرچ کئے ہیں ۔ اس بات کااظہار رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرانے کیا ہے۔انہوں نے آج پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ وی آئی ایس ایل کارخانے میں سرکاری سرمایہ کاری کو ختم کرنے کیلئے ٹینڈربلایاگیاتھا،لیکن اسےسال2022 میں ہی روک کر وی آئی ایس ایل کارخانے کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے مرکزی حکومت نے ہی پیش رفت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کل ریاستی وزیر مدھوبنگارپانے بیلگائوی گائوں کادورہ کیا اور سنتھ المن کی جائے پیدائش کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں کی حالت پر افسوس ظاہرکیاہے،جبکہ یہ علاقہ مدھو بنگارپاکے اسمبلی حلقے کے حدودمیں ہی آتاہے،اس سے پہلے بھی وہ دو دفعہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں،اُس وقت یہاں کا معائنہ کیوں نہیں کیا تھا؟جبکہ میں نے محکمہ آثارقدیمہ کو اس مقام کی ترقی کیلئے 3 کروڑ روپئے منظورکروائے ہیں،جس میں سے 50 لاکھ روپئے پہلی قسط کے طورپر خرچ کئے جاچکے ہیں،مزید 50 لاکھ روپئے منظورہونےہی والے تھے کہ کانگریس پارٹی نے اسے روک رکھاہے۔شیموگہ ائیرپورٹ کے تعمیراتی کام میں غبن ہونے کی بات کہی جارہی ہے اور چھ مہینوں میں اس گھوٹالے کی جانچ مکمل کرنے کی بات کہی گئی تھی ، ان کی حکومت آئے ہوئے چھ ماہ گذرچکے ہیں،ہر دن اسی ائیرپورٹ سے ریاستی وزیر اور دوسرے وزراء سفرکررہے ہیں،لیکن اب تک ائیرپورٹ کے گھوٹالے کی جانچ شروع نہیں ہوئی ہے۔کانگریس پارٹی نے ضلع کے ترقیاتی کاموں کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں دیاہے،یہاں کے ائیرپورٹ کا رن وے1100میٹر کا بنایاجاناتھا،اس کیلئے 150 کروڑ روپئے منظورکئے گئے تھے،پھر اسے3600 میٹر کا رن وے بنانے کا فیصلہ لیاگیا،جس کیلئے مزید450 کروڑ روپئے منظورکئے گئے تھے۔ضلع کے آبپاشی کے منصوبے کیلئے150 کروڑ روپئے منظورکئے گئے تھے،وہ رقم بھی کانگریس حکومت جاری نہیں کی ہے۔