سپاری کی ٹرک پلٹنے کی وجہ سے تین افراد ہلاک

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔سپاری سے لدی ہوئی ایک گوڈس گاڑی پلٹنے کی وجہ سے تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے ہیں۔یہ واقعہ شکاری پورکے قریب ارشنگیرےمیں پیش آیا ہے ۔ہولے ہنورکے قریب چندن کیرے کے ساکن ناگراج،منجوناتھ اور گوتم ہلاک ہونےوالے افرادہیں۔تینوں شکاری پور کے ارشنگیرے سے چنی کٹہ کے راستے سے سپاری سے لدی ہوئی پک اپ گاڑی لیکر واپس لوٹ رہے تھے،اس دوران پک اپ گاڑی کے سامنے بچھڑاآ گیا تھا ، اسے بچانے کیلئے جب بریک لگایاتوپک اپ پلٹ گئی جس کی وجہ سے موقع پر ہی ناگراج اور منجوناتھ ہلاک ہوئے جبکہ گوتم کو علاج کیلئے اسپتال لے جایاگیاتھا،جہاں پر علاج ناکام ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوا ہے ۔ اسی گاڑی میں مزید تین افراد اندرکی طرف بیٹھے ہوئے جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔