جمعہ کی شام سے پیر کی صبح5بجے تک ویکینڈکرفیو :ڈی سی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ضلع میں جمعہ کی شام 7 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک ویکینڈ کرفیو کو سختی کے ساتھ نافذ کیا جائے گا۔ اس بات کی ہدایت ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار نے دی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں تفصیلات پیش کرتےہوئے کہا کہ ہفتے کے آخری ایام میں ضروری اورایمرجنسی سرگرمیوں کے علاوہ دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ دن میں 24 گھنٹے خدمات انجام دینے والے،ہنگامی اور ضروری خدمات فراہم کرنے والی تمام صنعتوں ، کمپنیاں اور تنظیموں کو کام کرنے کی اجازت دی رہےگی۔ اس طرح کی تنظیموں کے عملے کو لازمی طور پرشناختی کارڈ فراہم کرنا ہوگا۔ ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں کےاہلکاروں کو گاڑیوں کے ذریعہ نقل وحمل کا موقع دیاجائےگا۔ مزید انہوں نے کہا کہ مریضوں کو اسپتال جانے اورکوویڈ ویکسین لینے والوںکیلئےنقل وحمل کی اجازت دی جائےگی۔اس کے علاوہ روزمرہ کی ضروری اشیاء کی خریداری، سبزی اور دودھ وغیرہ کی دکانیں صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیںگے۔ ٹھیلا گاڑی والے بھی اسی وقت میں اپنا کاروبار کرسکتے ہیں۔شراب خانے میں پارسل کیلئے صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک موقع دیا جائےگا۔ ہر طرح کے سامان کی ہوم ڈیلوری کیلئےاجازت حاصل ہے۔ اسی طرح ریستوران میں صرف پارسل کی اجازت دی جائیگی۔پہلےہی طئے شدہ شادی بیاہ کے پروگرام کو حکومتی ہدایت کے مطابق 40  افراد پر محدود گھروں میں ہی انجام دیا جاسکتا ہے۔ کوویڈ رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ 5 افراد کی موجودگی میں آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے عوام سے حکومت کے ہدایتی احکامات پر سختی سے عمل کرنےکی اپیل کی ہے۔