شیموگہ :قومی شاہراہ 169اےآگمبے گھاٹی میں بھاری سواریوں کی نقل وحمل پر پابندی عائد کی گئی ہے سواریوں کو متبادل راستہ اختیار کرنےکے احکامات ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمارنے جاری کئے ہیں۔ قومی شاہرہ 169اے تیرتھ ہلی۔ اڈپی کے علاقو ں میں مانسون کے دوران موسلادھار بارش ہوتی ہے اوراس علاقوں کو پہنچنے کیلئے آگمبے گھاٹی کاراستہ کافی چھوٹا ہے۔ راستے کے کنارے بھاری بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں ہوتا ہے اور دوسری اہم وجہ یہ ہے کہ بارش کے موسم میں اس راستے سے بڑے پیمانے پر مٹی کے ڈھلنے کا خدشہ رہتا ہے اوراس سے قبل بھی کئی دفعہ مٹی کے ڈھلنے کی وجہ سے بڑی بڑی گاڑیاں حادثوں کے شکار ہوچکی ہیں۔اس کے پیش نظر فی الحال اس راستے سے بھاری سواریوں کی آمدورفت ممنوع کرتے ہوئے اگلے 15 اکتوبر تک مندرجہ ذیل متبادل راستوں سے نقل وحمل کےلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ شیموگہ۔ تیرتھ ہلی۔ آگمبے۔ اڈپی، کے راستے سے اور شیموگہ ۔ تیرتھ۔ اونٹوروکٹے،کئی مرا۔ ماستی کٹے۔ ہلیکل۔ کندا پور کے راستے سے سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے اسی طرح شیموگہ۔ تیرتھ ہلی۔ کماریٹی۔ شرنگیری ۔ کریکٹے۔ کارکلا کے راستے سے متبادل انتظامات کرنے کا حکم ڈپٹی کمشنر نے دئے ہیں۔
