ساگر:۔ مدرسہ امداد العلوم آزاد روڑ ساگر میں محمد رضی نامی طالب علم نے مہتمم مدرسہ حافظ شفیع اللہ اور تمام اساتذہ و ذمہ داران کی نگرانی میں حافظ محمد آصف امدادی کے سامنے صبح صادق سے لیکر عشاء تک ایک بیٹھک میں مکمل قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی ہے۔ یاد رھے کہ مدرسہ ھذا میں ہر بچہ کیلئے ایک بیٹھک میں قرآن سنانا لازمی ہے۔ واضح ہو کہ گشتہ ماہ میں اسی مدرسہ میں ایک طالب علم نے نو ماہ میں قرآن پاک حفظ کیا جس کی حوصلہ افزائی بھی کئی نشستوں میں کی گئی۔
