کابینہ کی توسیع کے دوران کرناٹک کے دو اراکین بن سکتے ہیں وزیر:ایشورپا کی پیشن گوئی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ مرکزی کابینہ کی توسیع کے دوران دو اراکین پارلیمان کو وزارت کی کُرسی مل سکتی ہے۔یہ پیشن گوئی کرناٹکا کے ریاستی وزیر برائے پنچایت راج کے ایس ایشورپانے کی ہے ۔ انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مرکز میں سریشن انگڈی وزیر تھےتو اُن کی جگہ پر نئے وزیر کی تقرری باقی ہے،اس کے علاوہ ایک یا دو اراکین پارلیمان کو وزارت دینے کیلئے بی جے پی ہائی کمان سے سفارش کی گئی ہے،اس تعلق سے وزارت ملنے کے قوی امکانات نظرآرہے ہیں۔ریاستی وزیر یوگیشور کے دہلی دورے کے تعلق سے پوچھے جانے والے سوال پر کہاکہ کیا کسی کا دہلی جاناآئینی طور پر غلط ہے؟،بی جے پی اراکین ولیڈران دہلی جاتے ہیں تو اس طرح کا باوال کیوں کھڑاکیاجاتاہے۔سابق ریاستی وزیر رمیش جارکیہولی کی سیاسی سکبدوشی کے تعلق سے پوچھا گیاتو انہوں نے کہاکہ فی الوقت وہ سیاسی سکبدوشی حاصل نہیں کرینگے اور اگر سکبدوش ہوتے بھی ہیں تو مرتے دم تک بی جے پی میں ہی رہے گیں۔