سوڈا سے 10 ہزار سائٹس جاری کئے جائینگے:سندریش

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔سوڈاکے صدرکے طورپر منتخب ہونےوالے ایچ ایس سندریش نےآج اپنی پہلی پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ14 سالوں سےسوڈا کے ذریعے سے ایک بھی سائٹ جاری نہیں کی گئی ہے،جلدہی سوڈامعقول قیمتوں پر10 ہزار
سائٹوں کی تقسیم کریگا۔ انہوں نے کہاکہ سوڈامیں اپارٹمنٹ کا سسٹم رائج کیاجائیگا،سومن کوپہ میں5.1 ایکرزمین ہے، اوورگڑور میں بھی سائٹوں کی تقسیم ہونی ہے،وہاں پر ریسڈینشل اورکمرشل سائٹس بنائے جائینگے،جملہ684 سائٹس اوورگڑورلے آئوٹ میں موجودہیں ،وہاں کے کسانوں کو بھی معقول معاوضہ دیاجائیگا ۔انہوں نے بتایاکہ پرائیوئٹ لے آئوٹس میں عمدہ سہولیات فراہم کرنے کا قانو ن موجودہے،پرائیوٹ لے آئوٹس سے ہونےوالی آمدنی میں سے تالابوں کی ترقی کی جائیگی۔سوڈا کے بجٹ کو7 مارچ 2024 کو پیش کیاجائیگا۔