جنگ ٹلتی رہے تو بہتر ہے : ترکیہ کا ایران – اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر انتباہ

انٹرنیشنل نیوز
 انقرہ:۔ ترکیہ وزارت خارجہ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اپریل کو بین الاقوامی قوانین کیخلاف دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے حملے سے شروع ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں کہا گیا ہے کہ تازہ ترین پیشرفت کے بعد صورتحال مستقل تنازع میں تبدیل ہونے کا خطرہ  پیدا ہوگیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ واقعات کا  بڑی باریکی بینی سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔بیان میں فریقین سے بڑے تنازع کا باعث بننے والے واقعات سے گریز کرنے کو کہا گیا ہے۔بیان میں عالمی برادری سے بھی اپیل کرتے ہوئے ترجیح غزہ میں قتل عام کو رُکوانے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے اپنے خطے میں مستقل امن کو یقینی بنانے کی جانب ہونے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا نے اعلان کیا تھا کہ صوبہ اصفہان کے شمال مشرق میں ایرانی فضائیہ کے اڈے پر سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔صوبہ اصفہان میں دھماکے کی آوازوں کے بعد بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت تہران، اصفہان اور شیراز اور ایران کے بعض علاقوں میں پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔امریکی میڈیا نے اسرائیل کے ایرانی سرزمین پر حملہ کیے جانے کی خبر نشر کی تھی۔