ساؤتھ ویسٹ گریجویٹ حلقے کے لئے اے یم جی کا کوئی امیدوار نہیں ہے: اڈوکیٹ سہیل احمد کی وضاحت

شیموگہ (انقلاب نیوز بیورو) : 3 جون کو ہونے جارہے ساؤتھ ویسٹ گریجویٹ کانسٹی ٹوئنسی کے لئے اسوسیشن آف مسلم گریجویٹ (اے یم جی) نے اپنی طرف سے امیدوار کھڑا نہیں کیاہے ، اڈوکیٹ شاہراز مجاہد صدیقی آزاد امیدوار ہیں ان کی امیدواری سے ہماری اسوسیشن کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ اس بات کا اظہار اے یم جی کے صدر اڈوکیٹ سہیل احمدنے کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں بیان جاری کیاہے جس میں بتایاہے کہ اڈوکیٹ شاہراز مجاہد صدیقی نے اپنا استعفٰی اے یم جی کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کو دے دیاہے، اسکے بعد سے انکی امیدواری سے اے یم جی کاکوئی تعلق نہیں ہے نہ ہی اے یم جی جڑاہواہے۔
