سدرامیا کو وزیر اعلیٰ کس نے بنایا؟انا بھاگیہ کس نے د یا ؟ کانگریس کو اقتدارمیں کس نے لایا؟ میں نے!سی ایم ابراہیم نے کھولاراز،کہاں تک سچ ہے کسی کونہیں معلوم!

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔سدرامیاکو وزیر اعلیٰ کس نے بنایا،بنگلورو سے بلاری تک کی پدیاتراکے دوران سدرامیا کو لیڈر کس نے بنایا،انابھاگیہ منصوبہ کس نے رائج کیا؟یہ سب میک اپ کرنے والامیں ہوں ۔یہ راز کانگریس سینئرلیڈراور ایم ایل سی سی ایم ابراہیم نے کھولاہے۔لیکن یہ راز کہاں تک سچ ہے اس کا جواب سدرامیاہی دینگے ،مگر آج کانگریس کے سینئرلیڈرسی ایم ابراہیم نےنامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کا نگریس پارٹی کے کچھ لیڈران سدرامیا کو اگلا وزیر اعلیٰ بنانے کی بات کہہ رہے ہیں،لیکن سدرامیا کو ہیر وبنانے میں ہماراہی کام ہے،وہ ہیرو ہیں تو ہم گائک ہیں،تھوڑاکیاسٹ نکال کر دیکھیں گے تو معلوم ہوگاکہ حقیقت میں کام کس نے کیا۔کسی بھی فلم میں گائک کہیں بھی دکھائی نہیں دیتا،لیکن لوگ گانا گنگناتے ہیں تو ہیرو کا ہی تصور کرتے ہیں۔سدرامیاکو اچھی ٹیم ملی تھی،مگر یڈی یورپاکو ویسی ٹیم نہیں ملی،جس کی وجہ سے یڈی یورپا ہمیشہ پریشان رہتےہیں۔سی ایم ابراہیم نے مزیدبتایاکہ سدرامیا کی زیر قیادت والی حکومت میں ایک روپیہ کلو کے چاول دینے کا منصوبہ اور کم قیمت میں لوگوں کو کھانا دینے کا منصوبہ(اندرا کینٹین) کا منصوبہ میں نے ہی بنایاتھااور وہ منصوبہ کامیاب رہا۔میں دودنوں تک تملناڈومیں رہ کر اماں کینٹین منصوبے کا مطالعہ کرتارہا،پھر اُس منصوبے کو لاکر کرناٹک میں کامیاب کروایا۔مزید انہوں نے کہاکہ اگلا وزیر اعلیٰ کون بنے گا ،کیااُس سلسلے میں ابھی سے بحث ضروری ہے؟۔اگلے انتخابات میں اراکین اسمبلی کاانتخاب ،اس کے بعد کابینہ کی تشکیل ،پھر اُس کے بعد اراکین اسمبلی کی رائے لیکر فیصلہ لیاجائیگا۔قومی پارٹیوں میں ایک رواج ہے اور ہائی کمان ایسے معاملات میں فیصلہ لیتی ہے۔سی ایم ابراہیم نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہاکہ یڈی یورپا کوذات کا ساتھ ہےاور اگر یڈی یورپا پارٹی چھوڑتے ہیں تو بی جے پی کے پاس صرف 40/اراکین اسمبلی کے جیتنے کے امکانات رہے جائینگے۔