امپیریل ایجوکیشن فائونڈیشن کا مقصد قوم کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہے : اقبال حبیب سیٹھ 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
نوجوان نسل کی رہنمائی کی ذمہ داری صرف والدین کی نہیں سماج کی بھی ہے: انجینئرمحمد ابراہیم 

شیموگہ : امپیریل ایجوکیشن فائونڈیشن کا مقصد قوم کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ، گذشتہ نو سالوں میں اس ادارے نے ہزاروں طلباء کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کیا ہے آنے والے دنوں میں بھی وسیع پیمانے پر تعلیم کے شعبے میں کام کیا جائیگا ، اس بات کااظہار امپیریل ایجوکیشن فائونڈیشن کے چیرمین اقبال حبیب سیٹھ نے کیا ہے ۔ آج امپیریل ایجوکیشن فائونڈیشن کے ماتحت چلائے جارہے امپیریل پی یو کالج میں سال 2022-23 اور 24-2023 میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کے لئے منعقد ہ تہنیتی پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ گذشتہ 9 سالوں سے یہ ادارہ میعاری تعلیم دے رہاہے ، اس سال ہمارے ادارے نے صد فیصد کامیابی حاصل کی ہے اسمیں طلباء کی محنت ، اساتذہ کی کوشش اور ادارے کے ذمہ داروں کی تائید اہم رہی ہے ۔ آنے والے دنوں میں یہ ادارہ مزید تعلیمی شعبوں کا قیام کرنے کی کوشش کررہاہے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کرنے والے یم جی گروپس کے یم ڈی انجنیر محمد ابراہیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئی نسل کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ آج اپنے بچوں پر ذمہ داری صرف ماں باپ کی نہیں بلکہ سماج کی بھی ہے۔ نوجوان لڑکے جس طرح سے گمراہ ہورہے ہیں اس میں سماج کا بھی رول ہے ۔ ہمارے یہاں آخرت کی باتیں بہت زیادہ ہوتی ہیں لیکن دنیا میں کیسے جینا ہے اس پر ہماری توجہ نہیں ہے۔ اگر ہم دنیا میں جینا نہیں سیکھیں گے تو ہماری دنیا اور آخرت دونوں ہی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ سماج کے بگاڑ میں عمائدین اور سماجی کارکنوں کا بھی رول ہے۔ جب تک ہم باہمی تال میل سے اپنے اداروں اور سماج کو بہتر بنانے کے لئے کام نہیں کرتے اسوقت تک کامیابی نہیں مل سکتی۔ آج ہندوستان میں ڈاکٹر انجنیرز کے علاوہ اور بھی روزگار کے مواقع ہیں۔ ٹیکنیشین اور اسکلڈ ٹیکنیشین کے لئے بہترین مواقع ہیں ان شعبوں میں روزگار کے بہت سارے مواقع ہیں۔ اس پر بھی توجہ دیں، اپنے مستقبل کو سنواریں۔ طلباء میں سوال پیدا کرنے کی صلاحتیں ہونی چاہئے۔ جب یہ صلاحیت پیدا ہوتی ہے تو وہ کامیابی کی راہیں آسانی کے ساتھ طئے کرسکتےہیں۔ جو ماحول امپیریل کالج نے بنایاہے وہ قابل ستائش ہے، سماج کے لئے اس ادارے کا اہم تعاون ہے۔ مزید ایک مہمان ہریور سرکاری آئی ٹی آئی کالج کے پرنسپل محمد ذبیع اللہ نے اپنے خطاب میںکہا کہ نوجوانوں کو روایتی پیشوں سے ہٹ کر تکینکی دنیا کی جانب راغب ہونے کی ضرورت ہے ، آنے والے دنو ں میں تکنیکی شعبے میں روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہورہے ہیں ۔ اس موقع پر کالج کےپرنسپل کلیم اللہ خان نے کالج میں داخلہ لینے والے نئے طلباء کی رہنمائی کی ۔ اسی موقع پر سال 23-2022 اور 24-2023 میں پی یو سی سال دوم میں کامیاب ہونے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا ، کالج کے عملے کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی ۔ جلسے میں مہمانان کے طورپر ادارے کے اڈمنسٹریٹر کے بی بشیر احمد ، خزانچی قادر باشاہ، جوائنٹ سکریٹر ی مدثر احمد ، ٹرسٹی یم یم خان صاحب ، محمد لیاقت موجود تھے ۔ جلسے کا آغاز پی یو سی سال دوم کے طالب العلم محمد احتشام کی تلاوت سے ہوا ، نعت شریف زیباءتبسم نے پیش کی ، نظامت کے فرائض لکچررسید ہ صفورالنساء نے انجام دی جبکہ مہمانوں کا استقبال لکچررمادھوری نے کیا تو اختتام میں شکریہ لکچرر امرین تاج نے ادا کیا ۔